لاہور (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ مارشل لا لگا تو پاکستان کی تباہی ہوگی، اگر دوبارہ پاکستان کی تباہی چاہتے ہیں تو مارشل لا لے آئیں۔
ایک انٹرویو کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ مارشل لا کی مثال ایسی ہی ہے کہ جیسے کوئی کینسر کا علاج ڈسپنسری سے کروائے۔ کسی بھی ملک کے اندر مسائل ہوتے ہی ہیں، وہاں تھوڑی دیر کے لیے مارشل لا لگ جاتا ہے، اس سے بظاہر یہ ہی لگتا ہے کہ ملک بہتر ہوگیا ہے مگر اس کے بعد درحقیقت حالات مزید بگڑ جاتے ہیں۔
اس سے قبل لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کاکہناتھا کہ ایک کرپٹ آدمی لیڈر بنتا ہے تو وہ کرپشن کرکے سارے ادارے تباہ کرتا ہے، اسی طرح جیسے ایک ڈکٹیٹر آ کر ڈیمو کریٹ بنتا ہے اور ادارے تباہ کرتا ہے۔