مارٹن لوتھر کا یوم پیدائش، اوباما اور انکے اہلیہ نے بچوں کے کلب میں دن گزارا
Posted on January 20, 2015 By Geo4 Webmaster بین الاقوامی خبریں
Obama with Kids
واشنگٹن (جیوڈیسک) صدر اوباما کے ہمراہ انکی اہلیہ مشیل اور صاحبزادی مالیا نے واشنگٹن میں بچوں کے کلب کا دورہ کیا۔ وہ بچوں کے ساتھ گھل مل گئے۔
انہوں نے بچوں کے ساتھ تصویریں اور کارڈ بنائے۔ انکے دورے کا مقصد بچوں میں لکھنے پڑھنے کا شوق ابھارنا ہے۔
1983 میں صدر رونالڈ ریگن نے مارٹن لوتھر کنگ کے یوم پیدائش کو قومی چھٹی قرار دیا تھا۔ اس دن کو امریکا میں عوامی خدمت کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔