مارٹن لوتھر کنگ کی 100 سے زائد دستاویزات نیلامی کیلئے پیش

Martin Luther King

Martin Luther King

نیویارک (جیوڈیسک) امریکا کے انقلابی رہنما مارٹن لوتھر کنگ کی 100 سے زائد دستاویزات نیلامی کے لیے پیش کردی گئی ہیں۔ امریکا میں شہری آزادیوں اور سیاہ فام باشندوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والے آنجہانی رہنما مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کی سوسے زائد دستاویزات کی نیلامی نیویارک میں شروع ہوگئی۔

یہ دستاویزات انیس سوپچپن سے انیس سوساٹھ کے درمیان مارٹن لوتھر کنگ کیساتھ بطورسیکریٹری خدمات انجام دینے والے بیلیونے فراہم کی ہیں۔ ان میں کئی غیرمعمولی آئٹمز بھی شامل ہیں جیسے مارٹن لوتھر کا ہاتھ سے لکھا ہوا خط جو انھوں نے انیس سوانسٹھ میں بیلیو کو اس وقت لکھا تھاجب وہ بھارت کے دورے پرتھا۔