واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا سمیت برطانیہ اور کئی امریکی افریقی ممالک میں مارٹن لوتھر کنگ کی یادگار ریلی اور ان کی مشہور تقریر آئی ہیو آ ڈریم کے 50 برس مکمل ہونے پر تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ واشنگٹن میں بدھ کو لنکن کی یادگار پر تقریب کا آغاز فریڈم رِنگ بجا کر کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب میں صدر باراک اوباما نے کہا کہ مارٹن لوتھر کنگ نے جس خواب کی وضاحت پچاس برس قبل کی تھی،امریکا آج بھی اسے پورا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
تقریب میں تمام رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والے ہزاروں امریکی شریک تھے، سابق صدور جمی کارٹر اور بِل کلنٹن نے بھی تقریب سے خطاب کیا، جن میں مارٹن لوتھر کنگ کے خاندان، نامور شخصیات اوپرا وِنفری اور جامی فاکس بھی شامل تھیں۔ لندن کے Trafalgar اسکوئر پر بھی فریڈم رِبگ بجانے اور مارٹن لوتھر کنگ کی یاد میں تقر یب ہوئی۔ مارٹن لوتھر امریکا میں سیاہ فام شہریوں کے حقوق کے لیے سرگرم رہے اور 1963 میں بنیادی حقوق کے حصول کے لئیایک عظیم الشان تاریخی ریلی کی قیادت کی۔