لندن (جیوڈیسک) لندن سوئٹزرلینڈ سٹار آخری بار کیلی فورنیا ٹورنامنٹ میں سلواکیہ کی ہارٹیز کے ہمراہ ایکشن میں نظر آئینگی۔ سوئٹزرلینڈ کی ٹینس سٹار مارٹینا ہینگس نے آئندہ ہفتے سدرن کیلی فورنیا اوپن میں شرکت کے بعد ڈبلز مقابلوں سے بھی چھ سالہ ناطہ توڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
مارٹینا ہینگس پانچ مرتبہ گرینڈ سلم سنگلز ٹائٹلز اپنے نام کر چکی ہیں اور اب آخری بار ستائیس جولائی سے چار اگست تک کیلی فورنیا موزینا کے ٹورنامنٹ میں سلواکیہ ہارٹیز ڈینٹیلا کے ساتھ ایکشن میں نظر آئینگی۔