کراچی (اسپورٹس رپورٹر)شاہ فیصل کالونی فٹ بال اسٹیڈیم پر رحیم محمڈن اور ہزارہ محمڈن کے زیر اہتمام جاری آل کراچی شہید ہارون یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں مسلم برادرز نے ایک سخت کانٹے دار مقابلے کے بعد مد مقابل مضبوط حریف دلبود محمڈن کو پنالٹی ککس پر 4-3سے زیر کرکے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا کھیل کے دوران مقررہ وقت پر کوئی بھی ٹیم گیند کو جال کی نذر نہ کرسکی جبکہ پنالٹی ککس پر مسلم برادرز کے عرفان ،یوسف،عبداللہ اور عامر نے خوبصورت گول اسکور کئے جبکہ دلبود محمڈن کے عبدالستار ،محسن اور امجد ہی گول اسکور کرنے میں کامیاب رہے ،ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے
دوسرے میچ میں ماری پور بلوچ نے بھی سخت مقابلے کے بعد ینگ پرنس سلطان آباد کو 2-0 سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے محمد ریاض نے پہلے ہاف جبکہ کامران نے دوسرے ہاف میں گول اسکور کئے جبکہ ینگ پرنس کی ٹیم گول کرنے کے کئی یقینی مواقع ضائع کرنے کے باجود کوئی گول اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی ،تیسرے میچ میںینگ بلال کی ٹیم نے ایگل اسپورٹس کو اسد حسین کے خوبصورت گول کی بدولت 1-0 سے مات دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرنے میں کامیابی حاصل کی ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض جاوید بنگش،پرویز ،فرید خان اور سلیم شاہ نے انجام دئیے جبکہ میچ کمشنر کوچ محمد اقبال اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔