شہید جمہوریت چوہدری ظہور الٰہی شہید کی 32 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

لالہ موسی: شہید جمہوریت چوہدری ظہور الٰہی شہید کی 32 ویں برسی آج منائی جارہی ہے ۔راہنماء مسلم لیگ (ق)محمدحنیف حیدری کی قیادت میں کارکنوں نے چوہدری ظہورالٰہی شہید کے مزار کو عرق گلاب سے غسل دیا،برسی کے حوالہ سے ظہور پیلس گجرات میں آج صبح نوبجے قرآن خوانی کی محفل منعقد ہوگی۔

اجتماعی دعا 10ہوگی ،برسی کی تقریب میں شرکت کیلئے چوہدری برادران گجرات پہنچ گئے ہیں ،برسی کی تقریب میں ارکان اسمبلی،ارکان سینٹ،سابق وفاقی، صوبائی وزرا،مسلم لیگ (ق) کے مرکزی صوبائی عہدیداران کی کثیرتعداد شرکت کی توقع ہے ،مسلم لیگی عہدیداران کی طرف سے چوہدری ظہور الٰہی شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی جائے گی۔