لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ادارہ منہاج القرآن کے کارکنوں کے تشدد کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے۔
کہ شہد ا کے قتل میں ملوث کوئی شخص قانون کے تحت اپنے انجام سے نہیں بچ سکے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے پولیس کے دیگر اہلکاروں پر مذہبی جماعت ہونے کا دعویٰ کرنے کی تنظیم کے کارکنوں کی طرف سے کئے جانے والے بہیمانہ تشدد کی مذمت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ لواحقین کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں اور انہیں یقین دلاتا ہوں کہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ حکومت پنجاب اور پنجاب کے عوام کی ہمدردیاں شہدا کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔