کراچی (جیوڈیسک) سیالکوٹ میں فائرنگ سے ایم کیو ایم کے نائب ضلعی صدر بائو محمد انور جاں بحق ہوگئے۔ الطاف حسین نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے میڈیا پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے یوم شہداء کی مناسب کوریج نہیں کی گئی۔
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ رات گئے ہمارے بہت پرانے کارکن کو شہید کر دیا گیا، باؤ انور نے حال ہی میں ریسٹورنٹ کھولا تھا، پولیس قاتلوں کو گرفتار کرنے کے بجائے خاموش تماشائی بنی رہی۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا نے ہمارے یوم شہداء کی مناسب کوریج نہیں کی گئی۔میڈیا باو انور کے لواحقین کے گھر جائے اور واقعے کی بھرپور کوریج کی جائے ۔