یوم شہدا، آزادی مارچ کیلئے لاہور میں رینجرز طلب، موبائل سروس، ڈبل سواری بندش پر غور

Rangers

Rangers

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب حکومت نے یوم شہداء، آزادی مارچ اور یوم آزادی کے موقع پر لاہور میں رینجرز طلب کر لی ہے، ضرورت پڑنے پر دوسرے شہروں میں بھی رینجرز طلب کی جا سکتی ہے۔

حکومت پنجاب کی درخواست پر وزرات داخلہ نے لاہور میں رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دیدی ہے۔ حکومت پنجاب نے رینجرز کی پانچ کمپنیاں قیام امن کے لئے طلب کی ہیں تاہم ضرورت پڑنے پر پنجاب کے دیگر شہروں کے لئے رینجرز طلب کی جا سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق رینجرز لاہور میں دس اگست کی صبح آٹھ بجے سے چودہ اگست کی رات تک طلب کی گئی ہے تاہم ضرورت پڑنے پر رینجرز کی خدمات کی مدت میں توسیع ہو سکتی ہے۔ سیکورٹی خدشات کے حوالے سے موبائل سروس اور ڈبل سواری پر پابندی لگانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے.