شہدا کے ورثا کیلئے انصاف کی فراہمی کا راستہ کھل گیا :عوامی تحریک

Awami Tehreek

Awami Tehreek

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر چودھری بشارت عزیز جسپال نے لاہور ہائی کورٹ کے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے نامزد ملزمان کے خلا ف مقدمہ کے اندراج کے حکم اور جوڈیشل کمیشن رپورٹ میں حکومت پنجاب کو ذمہ دار ٹھہرانے کے فیصلوں کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ نواز شریف، شہباز شریف سمیت 21 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں تاکہ وہ کہیں فرار نہ ہوجائیں۔

عوامی تحریک سیکرٹریٹ کے سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہدا کے ورثا کیلئے انصاف کی فراہمی کا راستہ کھل گیا ہے۔ اب نواز شریف اور شہباز شریف جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انقلاب کے سوا اب کوئی چارہ نہیں، ارکان اسمبلی ہٹ دھرمی چھوڑ کر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے استعفے لے کر پارلیمنٹ اور حکومت کو بچالیں، سلطنت شریفیہ کا خاتمہ قریب ہے ۔ حکمرانوں کو اب سیاسی پناہ دینے والا بھی کوئی نہیں ملے گا۔