کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ینگ آزاد فٹ بال کلب کورنگی کے زیر اہتمام ابراہیم فٹ بال اسٹیڈیم پر جاری آل سندھ شہدائے حق پرست قومی یکجہتی فٹ بال ٹورنامنٹ کے 3 میچوں کے فیصلے ہوگئے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں بلوچ اسٹار گذری نے مد مقابل شہید ملت فٹ بال کلب کو 2-1 سے زیر کردیا فاتح ٹیم کے عمیر اور قمر نے گول کئے جبکہ شہید ملت کا واحد گول اسماعیل نے کیا۔
دوسرے میچ میں ساحل محمڈن نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت مظبوط حریف سلطان آباد یونین کو 1-0 سے شکست دیدی ساحل محمڈن کی جانب سے ایاز نے انفرادی کوشش سے خوبصورت گول اسکور کرکے شائقین فٹ بال سے داد وصول کی کھیلے گئے تیسرے میچ میں انصاری فٹ بال کلب نے اپنے عمدہ کھیل کے ذریعے ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم چنیسر بلو کو 2-1 سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا انصاری فٹ بال کلب کی جانب سے محمود اور محمد سلیم سلا نے گول اسکور کئے جبکہ چنیسر بلو کے شہریار ہی گول اسکور کرنے میں کامیاب رہے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں ریفری کے فرائض سید اعجاز حسین،کامران ،جمیل ناز اور ابرار حسین نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر اور میڈیا کوارڈینٹر کے فرائض ماسٹر نجم الحسن اور شیر افضل نے انجام دیئے۔