شہدائے کربلا کی قربانیاں پورے عالم اسلام کے لیے مشعل راہ ہیں : ڈاکٹر احسان بار

DR Ihsan Bari

DR Ihsan Bari

ہارون آباد: باطل کے سامنے نہ جھکے مگر جان دے دی شہدائے کربلا کی قربانیاں پورے عالم اسلام کے لیے مشعل راہ ہیں آج بھی دنیا بھر کے سامراجیوں، سیکولر حکمرانوں، یہود و نصاریٰ اور بت پرست ہندو بنیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہی حسینیت ہے ایسے تمام حکمران جو اپنی رعایا کے خلاف کام کرتے اور اسلامی اقدار و شعائر کا مذاق اڑاتے ہیں وہی یزیدیت کے پیروکار ہیں۔

ان خیالات کا اظہار قائد اللہ اکبر تحریک ڈاکٹر احسان باری نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیاانہوں نے کہا بہادری ودیانت سے اورقربانی دیکر کرپٹ آمر اقتدارسے کشمکش کرنا ہی حسینیت کا اولین پیغام ہے تاکہ اقتدار خالص اللہ کا رہ جائے اور اسی کے پسندیدہ اور نبی اکرمۖ کی تعلیمات کے پیروکار ہی برسراقتدار آجائیں اور خدا کے قوانین کی پابندی کرتے ہوئے حکومتی فرائض سر انجام دیں ڈاکٹر باری نے اپیل کی کہ جس گائے کوذبح کرنے پر جنونی ہندو بنیوں نے پابندی لگا کر مسلمانوں کی قتل و غارت گری جاری رکھی ہوئی ہے۔

پاکستانی مسلمان اللہ اکبر اللہ اکبرکے نعرے لگاتے ہوئے آگے بڑھیں اور اسی گائے پر مہریں لگا کر اللہ اکبر تحریک کو کامیاب کرکے پاکستان کی سیاسی تاریخ کا نیا باب رقم کرڈالیں آخر میں انہوں نے کہا کہ ہر دورمیں یزیدی باطل اقتداروں اور حسینیت کے حق پرست علمبرداروں کے درمیان کشمکش رہی ہے جو کہ اب تک جاری و ساری ہے مگر حسینیت کے علمبردار اپنی جرأتوں ،بہادریوں سے قربانیاں دے کر ہر دور میں کامیاب و کامران قرار پائے ہیں میدان کربلا میں محمد عربی ۖ کے پیروکاربظاہریزیدی افواج سے شکست کھاگئے مگردراصل یزید ہی ناکام رہااور حسینیت کا الم رہتی دنیا تک بلندو بالا ہی رہے گا۔

ADDRESS:Bari House,Bari Road Canal Colony,Haroonabad,Distt:Bahawal Nagar(Punjab)Pakistan
Contacts Dr.Ihsan Bari:0300–0315–0321–0332–0333–0345–6986900 web:www.allahoakbar-tehreek.com,,Facebook.com/allahoakbartehreek-Twitter.com/drmianihsanbari
,drahsanbari@gmail.com,mianihsanbari@gmail.com,drmianihsanbari@gmail.com