شہدائے پشاور : آج ایم کیو ایم کراچی میں ریلی نکالے گی

MQM Rally

MQM Rally

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ سانحہ پشاور کے شہیدوں اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے نماز جمعہ کے بعد مزار قائد سے تبت سینٹر تک ریلی نکا لے گی۔

الطاف حسین کہتے ہیں آج اہم انکشافات کروں گا۔ طالبان اور داعش کے حامیوں کے چہروں سے پردہ اٹھاوٴں گاریلی نکالنے کا اعلان رابطہ کمیٹی کی ہنگامی پریس کانفرنس میں کیا گیا۔ ریلی دوپہر 2 بجے مزار قائد سے تبت سینٹر تک نکالی جائے گی۔

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ ریلی سے خطاب میں طالبان اورداعش دہشت گردوں کے حامیوں کے چہروں سے پردہ اٹھاؤں گا۔ ایسے حقائق بیان کروں گا کہ جو قوم کے سامنے آج تک نہیں لائے گئے۔ انھوں نے کہاکہ طلبہ اپنے ساتھ ڈائری اور قلم لےکرآئیں حقائق نوٹ کر لیں اور کسی بھی عالم سے ان کی تصدیق کرا لیں۔

انھوں نے کہا کہ پشاور میں درندہ صفت دہشت گردوں نے معصوم طلبہ و طالبات اور اساتذہ کوجس بیدردی سے شہید کیا۔ اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ الطاف حسین نے عوام سے ریلی میں بھر پور شرکت کی اپیل کی ہے۔