کراچی : شہدائے سانحہ جیکب آباد کے لواحقین کا انصاف کے لئے سڑکوں پر آنا ریاست کی ناکامی ہے، مجلس وحدت مسلمین مظلوموں کو انصاف ملنے تک خوانوادہ گان شہداء کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،جیکب آباد پولیس کی جانب سے پرامن مظاہرین کیخلاف طاقت کا استعمال ریاستی دہشت گردی ہے،سندھ کے حکمران مظلوموں کو انصاف دلائیں اور لواحقین شہداء پر تشدد سے باز رہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی رہنماوُں کے اجلاس سے خطاب میں کیا،انہوں نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان دہشت گردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے،سانحہ شکارپور کے دلخراش اور انسانیت سوز واقعے کے باوجود سندھ حکومت دہشت گردوں کیخلاف کاروائی نہ کرسکی،پیپلز پارٹی میں انتہا پسند اور تکفیری سوچ رکھنے والے قابض ہو چکے ہیں،دہشت گردوں سے ان کے مفاد وابسطہ ہے،اگر شہداء کے لواحقین کو انصاف نہ ملا تو احتجاج لانگ مارچ میں تبدیل ہوگا اور احتجاج کا دائرہ ملک بھر میں پھیلے گا،انہوں نے کہا کہ جیکب آباد میں اس وقت کوئی ایک مسلک نہیں بلکہ پوری انسانیت سڑکوں پر ہے،شیعہ ،سنی،ہندو اور سکھ برادری متحد ہو کر انتہا پسندی اور دہشت گردوں کیخلاف بے رحمانہ کاروائی کے لئے سراپا احتجاج ہے،بے گناہ پاکستانیوں کے بہیمانہ قتل عام پر انصاف لئے بغیر ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے،سندھ اور بلوچستان کے حکمرانوں کا کالعدم جماعتوں کے ساتھ راوابط اور ان سے ملاقاتیں اس بات کی غمازی ہے کہ آپریشن ضرب عضب اورنیشنل ایکشن پلان کی ان کے نزدیک کوئی اہمیت نہیں،ان حکمرانوں کو پاکستانی عوام اور ریاست سے نہیں اپنے اقتدار اور دولت سے محبت ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی : جیکب آباد پولیس کی جانب سے شہداء کے لواحقین پرپولیس گردی کی مذمت کرتے ہیں،سندھ حکو مت دہشت گردوں کے خلاف کاروائی سے کیوں گریزاں ہے؟ملک میں دم توڑتی پیپلز پارٹی اپنی بقا کے لئے دہشت گردوں کا سہارا لے رہی ہے،سندھ میں کالعدم دہشت گرد جماعتوں سے وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیروں کے رابطے اور ان کے مراکز کے دورہ جات اس بات کی دلیل ہے کہ سندھ دہشت گردوں کے لئے محفوظ پناہ گاہ ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے صوبائی کابینہ کے رہنماوں کے اجلاس سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے میں سب سے بڑی رکاوٹ موجود حکمران خود ہیں،سانحہ جیکب آباد اور نصیرآباد چھلگری کے شہداء بھی اس ملک کے فرزند ہیں،کیا سندھ اور بلوچستان میں شہید ہونے والے معصوم بچے پاکستانی نہیں،ہم اپنے ان شہداء کے پاک لہو کو رائیگاں نہیںجانے دینگے،انہوں نے کہا کہ جیکب آباد اور نصیرآباد کے شہداء کو انصاف نہ ملا تو پنجاب کے شیعہ اور سنی عوام ان مظلوموں کو انساف دلانے کے لئے سڑکوں پر آئیں گے،سندھ اور بلوچستان میں کالعدم جماعتیں اپنی شاطرانہ کاروائیوں میں مصروف ہے،وفاق،چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان میں نیشنل ایکشن پلان کا اصل ہدف دہشت گرد مخالف قوتیں ہیں،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف صوبائی حکومتیں کریک ڈاوُن کے بجائے ان سے معاملات طے کرنے میں مصروف ہیں،دہشت گردی کیخلاف جنگ کو انجام تک پہنچانے میں سیاسی جماعتیں مخلص نہیں۔