اسلام آباد (ملک نوید سے) 21 مئی 2014 بجلی کی لائنوں پر کام کرنے کے دوران شہید ہونے والے آئیسکو ملازمین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے لیبر یونیٹی آف آئیسکو یونین کے زیر اہتمام 23 مئی 2014 کو آئیسکو ہیڈ آفس میں یوم شہداء آئیسکو منایا جائے گا۔ لیبر یونیٹی آف آئیسکو یونین کے اعلامیہ کے مطابق اس پروگرام میں شہداء کے لئے قرآن خوانی کی جائے گی۔
لائن سٹاف کو حادثات سے بچائو کے طریقہ کار ، T&P کی فراہمی، اور شہداء کے لئے مراعات کا مطالبہ کیا جائے گا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی نیشنل لیبر فیڈریش NLF کے صدر شمس الرحمن سواتی ہوں گے اور اس کے لئے ریجن بھر سے آئیسکو کے سینکڑوں ملازمین شریک ہوں گے۔