لاہور : تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ایڈوائزر اور رہنما انجینئر افتخار چودھری نے کہا ہے کہ محسوس ہو رہا کہ مریم اورنگ زیب پر بھی دانیال عزیز عابد شیر علی اور طلال چودھری کا رنگ چڑھ رہا ہے،اسے کہتے ہیں مینڈکی کو زکام ہونا۔
اپنی رہائش گاہ ٥٠٢ میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست میں شائستگی کی موت واقع ہو چکی ہے نواز شریف جو گالیاں خود دینا چاہتے ہیں اس کے لئے انہوں نے ایک گروپ تشکیل دے رکھا ہے۔مریم اورنگ زیب کے بارے میں لوگوں کی اچھی رائے تھی کہ خاتون ہونے کے ناطے مہذب رویہ اپنائیں گی لیکن لگتا ہے ۔
انہیں بھی کہا گیا ہے کہ عمران خان کو گالیاں طعنے دینے کا کام شروع کر دیں۔انہیں اس بات کا خیال کرنا چاہئیں کہ وہ اس سلسلے میں لڑاکا گروپ کو مقابلہ نہیں کر سکتیں لہذہ ان سے گزارش ہے کہ وہ عمران خان پر الٹے سیدھے بیان نہ دیں۔