مریم اورنگ زیب ذہنی طور پر غیر متوازن شخصیت ہیں۔ انجینئر افتخار چودھری

Engineer Iftikhar Chaudhry

Engineer Iftikhar Chaudhry

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے سابق ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات انجینئر افتخار چودھری نے اخباری بیان میں کہا کہ مریم اورنگ زیب آئے روز عمران پر بہتان باندھ کر اپنی ذہنی کیفیت متعارف کرا رہی ہیں۔پاکستانی خواتین مہذب اور اور شائستگی کی علامت ہوتی ہیں جب کہ محترمہ ان سے دامن چھڑا کر آئے روز بھونڈے بیانات دیتی رہتی ہیں۔

انجینئر افتخار چودھری نے کہا عمران خان سچ کا پیغام لے کر گزشتہ دو عشروں سے پاکستان کی عوام کی قسمت بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہیں پاکستان بھر سے پذیرائی ملی ہے۔پانامہ کا عدالتی فیصلہ جو بھی ہو قوم کو چوروں اور ڈاکوئوں کا پتہ چل گیا ہے۔

انہوں نے کہا اللہ نے چاہا تو آئیندہ انتحابات میں اگر پارٹی نے ٹکٹ دیا تو چودھری نثار کو بھر پور شکست دوں گا۔میرا مقابلہ وزیر داخلہ سے ہے اور اگر موقع ملا تو شکست فاش دوں گا۔