لاہور (جیوڈیسک) مریم نوازکی بطور چیئرپرسن یوتھ لون اسکیم تقرری کے خلاف کیس میں مریم نواز کی طرف سے جواب نہ آنے پر لاہور ہائی کورٹ کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر جواب داخل نہ کیا گیا توادائیگیاں روکی جاسکتی ہیں۔ عدالت کا حکم تھا کہ 10 نومبر کو ہر صورت میں جواب داخل کیا جائے۔
آیندہ سماعت پر یوتھ لون اسکیم کا نمایندہ بھی پیش ہو۔ قبل ازیں عدالت میں ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ محرم کی تعطیلات کے باعث جواب داخل نہیں کیا جاسکا۔