لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف کے سسر اور ایم این اے کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے والد عبدالطیف لاہور میں انتقال کر گئے۔
مریم نواز شریف کے سسر عبدالطیف کو ایک ہفتہ قبل دل کا دورہ پڑا تھا۔ وہ شریف میڈیکل کمپلیکس رائےونڈ میں زیرِ علاج تھے۔ طبیعت زیادہ خراب ہونے پرانہیں 4 دن پہلے وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا۔
آج صبح وہ اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ بتایا گیا ہے کہ مرحوم عبدالطیف کی نمازِ جنازہ کل ان کے آبائی علاقے ہری پور میں اداکی جائے گی، جس کے بعدانہیں وہاں سپردِ خاک کیا جائے گا۔