اسلام آباد (جیوڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ جانا یا نہ جانا ایک ہی بات ہے، وہ مستعفی ہو چکے، نواز شریف اردوان بننا چاہتے ہیں، وہ اور مریم نواز جو کہہ رہے ہیں وہ خانہ جنگی کی ابتداء ہے، دونوں سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔
پمز ہسپتال میں صحافی کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز جو کچھ کہہ رہی ہیں، وہ خانہ جنگی کی ابتداء ہے، نواز شریف اردگان بننا چاہتا ہے، نواز شریف اور مریم نواز سزا سے نہیں بچ سکتے۔
آج جو کچھ رانا ثناء اللہ نے میرے بارے میں کہا اس کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں استعفیٰ دے چکا تھا، پاکستان میں عام آدمی 2014ء کی گندی گلی سڑی گندم کھا رہا ہے۔
اگر وہ فوج اور عدلیہ کو اس زبان سے مخاطب کریں گے تو میں بھی اگلے انٹرویو میں اس سے بُری زبان میں ان سے مخاطب ہوں گا، چائنہ کوریڈور کا سب سے بڑا حامی ہوں، پاکستان قائم رہے گا اور پاک فوج عظیم فوج ہے، پارلیمنٹ جاؤ نہ جاؤ ایک ہی بات ہے۔