اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز این اے 48 سے آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی امیدوار ہونگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد میں تعلیم اور صحت کے حوالے سے تمام ترقیاتی امور مریم نواز کی نگرانی میں کرانے کی ہدایت کردی ہے گزشتہ روز پنجگراں میں سکل کو تزئین و آرائش کے بعد ڈگری کالج کا درجہ دیا گیا جس میں مریم نواز شریف کا وزیراعظم نے بار بار ذکر کیا اس کے علاوہ انجم عقیل کی نااہلی اور ان کے بھانجے کی بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد ان کے خاندان کا ایم این اے کی نشست پر انتخابات لڑنے کے خواب قصہ پارینہ بن گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے اسد عمر کیونکہ کراچی سے تعلق رکھتے ہیں اور اگران کے مقابلے میں مریم نواز انتخاب لڑتی ہیں تو ان کی پوزیشن مضبوط ہوگی اسلام آباد کے 422 سکولوں کی تزئین و آرائشن پر کروڑوں روپے محض تعلیم کیلئے نہیں لگ رہے بلکہ اس کا دوسرا مقصد مریم نواز شریف کے حلقے کو بنانا اور سنوارنا بھی ہے تاکہ ان کے الیکشن میں انہیں ووٹ لینے میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔