بگوٹا (جیوڈیسک) روس کی ٹینس کوئن ماریہ شرا پوا انجری کو شکست دیکر کورٹ میں تو اتر آئیں لیکن پہلے ہی نمائشی میچ میں انہیں اینا ایوانو وچ کے ہاتھوں شکست ہو گئی۔
کولمبیا میں روس کی شرپوا اور سربیا کی اینا ایوانو وچ نے پہلے تو ٹینس ورک شاپ میں نوجوانوں کو کچھ گر سکھائے، پھر دونوں نے اپنے چاہنے والوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں، آٹو گراف دیئے۔
آخر میں شراپوا اور اینا کے درمیان نمائشی میچ ہوا، پانچ ماہ انجری کے باعث کورٹ سے دور رہنے والی شرپوا نے اینا کے خلاف ایک سیٹ تو جیتا لیکن میچ نہ جیت پائیں۔