میری لینڈ ہائی وے پر نوٹوں کی بارش

Notes

Notes

اربانا (جیوڈیسک) امریکی ریاست میری لینڈ کے ہائی وے پر نوٹوں کی بارش ہوگئی جس پر ڈرائیوروں نے سڑک پر نوٹ لوٹنے کے لیے دھاوا بول دیا میری لینڈ اسٹیٹ پولیس کے مطابق اربانا کے نزدیک بند باڈی کا ایک ٹریک رقم لے جارہاتھا کہ کسی وجہ سے اسک ایک دروازہ کھلارہ گیا۔

اور اس میں رکھے کرنسی نوٹوں بیگوں میں سے ایک بیگ کھل گیا جس کے نتیجہ میں کرنسی نوٹ ہوا میں پھیل گئے ایسا لگتاتھا کہ ہائی وائے پر نوٹوں کی بارش ہورہی ہے جس پر سڑک سے گزرنے والے دوسری گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے ہوا میں اڑنے والے نوٹ پکڑنے کے لیے دوڑ لگادی اسی دوران اطلاع ملنے پر مقامی انتظامیہ کے اہلکار اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ڈرائیوروں کے نوٹ پکڑنے سے روک دیا۔

اطلاعات کے مطابق پولیس نے موقع پر ڈرائیوروں سے صرف 200 ڈالر واپس لے لیے ہیں جب کہ بیگ میں لاکھوں ڈالر موجود تھے جو ہوا میں بکھرے تھے پولیس اور انتظامیہ کی طرف سے یہ نہیں بتایا گیا کہ رقم کا کتنا نقصان ہوا ہے تاہم انھوں نے ٹرک ڈرائیوروں سے کہا ہے کہ وہ ٹرک سے اڑنے والی رقم واپس کردیں ورنہ یہ رقم اپنے پاس رکھنے والوں کے خلاف ڈکیتی کی کارروائی کی جائے گی۔