نیو یارک (جیوڈیسک) امریکی خاتون اول مشعل اوباما نے بچوں میں صحت افزا خوراک کو فروغ دینے کے لیے مہم کا آغاز کر دیا۔
امریکا میں بڑھتے ہوئے موٹاپے اور ذیابطیس کی روک تھام کے لیے مشعل اوباما نے لیٹس موو Let’s Move مہم شروع کی ہے۔
نئے قوانین کے تحت مشروبات بنانے والی کمپنیاں اپنی مصنوعات میں چینی اور کیلوریز کی مقدار ظاہر کرنے کی پابند ہوں گی۔ خاتون اول نے بچوں کے ایک تعلیمی ادارے کا دورہ بھی کیا اور بچوں کے ساتھ رقص کر کے سماں باندھ دیا۔