مسجد الحرام کی توسیع کے دوران آگ بھڑک اٹھی تین مزدور زخمی، گورنر مکہ نے نوٹس لے لیا

Masjid Al-Haram

Masjid Al-Haram

مکہ (جیوڈیسک) سعودی عرب میں مسجد الحرام کے توسیعی کام کے دوران شمالی حصے میں آگ بھڑک اٹھی جس سے تین مزدور زخمی ہو گئے۔

فائر بریگیڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قابو پالیا اور گورنر مکہ نے متعلقہ اداروں کو خبردار کیا ہے کہ آئندہ ایسا واقعہ نہ ہو سول ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ کے نمائندہ صلاح العلیانی نے بتایا کہ حادثے میں کسی معتمر کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں تین متاثرہ مزدوروں کو طبی امداد فراہم کر دی گئی۔