مسجد نبوی کے امام دوران نماز علیل ہونے کے بعد اسپتال منتقل

Masjid Nabawi

Masjid Nabawi

مدینہ منورہ (جیوڈیسک) مسجد نبوی کے امام الشیخ محمد ایوب کو دوران نماز علیل ہونے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ممتاز عالم دین الشیخ محمد ایوب کی طبیعت نماز کے دوران شوگر کی مقدار اچانک بڑھ جانے کے باعث خراب ہو گئی۔

جس کے بعد انہیں علاج کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق امام مسجد نبوی کی حالت بہتر ہے۔