مسجد قاسم خان کمیٹی نے شوال کا چاند دیکھنے کے لئے اجلاس بلا لیا

Qasim Khan

Qasim Khan

پشاور (جیوڈیسک) شوال کا چاند دیکھنے کے لئے پشاور کی مسجد قاسم علی خان میں غیر سرکاری مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔ شوال کا چاند دیکھنے کے لئے پشاور کی مسجد قاسم علی خان میں نماز عصر کی ادائیگی کے بعد اجلاس ہو گا۔

جس کی صدارت مفتی شہاب الدین پوپلزئی کریں گے جبکہ اجلاس میں 20 سے زائد علما شریک ہوں گے۔ اجلاس کے دوران پشاور اور دیگر علاقوں سے بذریعہ فون ملنے والی شہادتوں پر غور کیا جائے گا جس کے بعد عید الفطر کا اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پشاور کے بعض علاقوں اور خیبرایجنسی میں مسجد قاسم کی جانب سے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے اعلان کے بعد ایک روز قبل روزہ رکھا گیا تھا۔