مکہ مکرمہ (جیوڈیسک) مسجد الحرام کی توسیع کے پیش نظر سعودی حکومت کی طرف سے 2012ء میں تین سال کے لئے مقامی حاجیوں کی تعداد میں 50 فیصد اور دوسرے ملکوں سے آنے والے حاجیوں کی تعداد میں 20 فی صد کمی کرنے کی مدت اس حج کے بعد ختم ہو جائے گی۔
حج کے بعد تمام ملکوں کے کوٹے بحال ہو جائیں گے۔ ڈاکٹر عبدا لرحمن السدیس نے بتایا مسجد الحرام کی توسیع کا منصوبہ اس حج سے پہلے مکمل ہو جائے گا۔ بیک وقت 20 لاکھ افراد نماز ادا کر سکیں گے۔