ماسک کے ساتھ بھی آئی فون کا فیس لاک کھولنا ممکن، نئی اپ ڈیٹ جاری

Iphone

Iphone

سان فرانسسكو (اصل میڈیا ڈیسک) ایپل نے آئی فون آپریٹنگ سسٹم کی نئی اپ ڈیٹ جاری کردی جس کے بعد صارفین ماسک کے ساتھ فون کے فیس لاک کو کھول سکیں گے۔

آئی فون کی جانب سے آئی او ایس کی 15.4 کے نام سے نئی اپ ڈیٹ جاری کی گئی ہے جس کے بعد انہیں اپنے فون کو فیس ماسک کے ساتھ ان لاک کرنے کی سہولت حاصل ہوگی۔

اپیل کا کہنا ہے کہ یہ فیچر صارف کی آنکھوں سے اُس کی شناخت کر کے فون کو ان لاک کرے گا، صارف جب لاک کی سیٹنگز آن کرے گا تو اُسے بغیر ماسک اپنا چہرہ سسٹم میں داخل (ریکارڈ) کرنا ہو گا۔

آپریٹنگ سسٹم کو اپ ڈیٹ کرتے وقت موبائل کا 80 فیصد چارج ہونا اور وائی فائی یا انٹرنیٹ سے جڑے رکھنا لازمی ہے، ایسا نہ ہونے کی صورت میں سسٹم اپ ڈیٹ نہیں ہوسکے گا۔ ایپل کے مطابق فون کو چارجنگ پر لگا کر بھی آپریٹنگ سسٹم کو اپ ڈیٹ کیا جاسکتا ہے۔