تحریر: فیصل منیر میں یہ دعوے کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ اس وقت ضلع اٹک بھر میں عوامی سیاست دان و سابق ضلع ناظم میجر (ر) طاہر صادق کے مقابلے کا کوئی ایک بھی سیاسیدان موجود نہیں ہے۔میجر (ر) طاہر صادق کو اللہ تعالی سدا سلامت رکھے یہ ضلع اٹک کی شان ہیںاور لاکھوں دلوں کی دھڑکن ہیں۔میجر (ر) طاہر صادق ایک نڈر ، بے باک اور ہر دلعزیز عوامی لیڈر ہیںضلع بھر میں ان کا کوئی ثانی نہیں ہے۔
میجر (ر) طاہر صادق نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑی۔ علاقہ کی خوشحالی کیلئے دن رات کوشش کیں۔ضلع بھر کے ہزاروں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار مہیا کیا۔میجر (ر) طاہر صادق میں آپ کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں آپ ایک سچے اور کھرے انسان ہیں۔میجر (ر) طاہر صادق جیسے عظیم انسان صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔ضلع اٹک کے غیور عوام کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں عوامی خدمت کا بے لوث جذبہ رکھنے والا ایک بے باک عظیم لیڈر میسر ہیں۔جو نہ دن دیکھتا ہے نہ رات ہر وقت عوام سے رابطہ میں ہے۔ میجر طاہر صادق نے اپنی زندگی عوام کی خدمت کیلئے وقف کر رکھی ہے۔ پورے ضلع اٹک میں سیاسی لحاظ سے میجر (ر) طاہر صادق کی گرفت بہت مضبوط ہے۔
Leadership skills
میجر (ر) طاہر صادق کے اندر وہ تمام قائدانہ صلاحتیں موجود ہیں جو ایک مکمل عوامی سیاستدان کے اندر ہونی چاہیں۔ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی ان کو اسی طرح صحت یاب رکھے۔میجر طاہر صادق نے ضلع بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر ریکارڈ قائم کیا آج تک کسی بھی پارٹی کا کوئی بھی نمائندہ ان کے مقابلے میں ترقیاتی کام نہیں کروا سکا۔ میجر صاحب میں ایک خاص خوبی ہے کہ وہ جس کام کو کرنے کی ٹھان لیتے ہیں پھر اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر ہی چھوڑتے ہیں۔میجر (ر) طاہر صادق کے ضلع بھر میں لاکھوں چاہنے والے ہر وقت ان کی کامیابی کیلئے دعائیں کر تے ہیں۔
میجر (ر) طاہر صادق کی کامیابی کا راض ان کا عوام کے ساتھ براہ راست رابطہ ہے۔میجر صاحب کی ایک خاص خوبی یہ بھی ہے کہ پرنٹ میڈیا سے لیکر الیکٹرونک میڈیا اور خاص طور پر سوشل میڈیا پر یہ ہر وقت متحرک ہیں۔ یہ اپنے چاہنے والوں کے ساتھ لمحہ بہ لمحہ رابطہ میں ہوتے ہیںاور ہر پلیٹ فارم پر اپنے عوام کی نمائندگی کرتے ہیں۔میجر (ر) طاہر صادق پر اللہ تعالی کا خصوصی اور خاص کرم رہا ہے اور ان کو بے پناہ عزت سے نواز ہ ہے۔میجر طاہر صادق صاحب نہایت ہی شگفتہ طبیعت کے مالک ہیں۔عاجزی اور پرہیز گاری ان میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔میجر طاہر صادق ضلع اٹک کی عوام کیلئے فرشتہ صف انسان کہلاتے ہیں۔
میجر (ر) طاہر صادق صاحب کی جتنی بھی تعریف کی جائے ان کیلئے الفاظ کم پڑ جائیں گے۔طاہر صادق ضلع بھر کے عوام کو خوشحال اور علاقہ کو ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں۔عوام کی پریشانیوں اور علاقہ کی محرومیوں کا ان کو بخوبی احساس ہے۔اس سلسلے میں ان کے صاحبزادے ممبر قومی اسمبلی زین الہی بھی اپنے والد کے شانہ بشانہ سرگرم عمل ہیں۔
Attock
میجر صاحب اپنی عوامی خدمات کی وجہ سے اٹک کی عوام کے ہیرو ہیں۔ان کی اٹک کے عوام کیلئے بے شمار خدمات ہیں اور وہ حقیقی معنوںمیں ” معمار اٹک ” ہیں۔ ہمیں مکمل امید ہے کہ آنے والے وقت میں بھی میجر گروپ ماضی کی روایات کے مطابق عوامی توقعات پر پورا اترے گا۔
ضلع بھر کے لاکھوں چاہنے والوں کی یہ دعا ہے کہ میجر (ر) طاہر صادق دوباہ برسراقتدار آئیں اور ضلع اٹک کے عوام کی تقدیر بدلیں۔ضلع بھر میں تبدیلی کا نیا دور نظر آئے۔طاہر صادق صاحب ضلع بھر کے لاکھوں ووٹروں کی آپ سے بہت سی امیدیں جڑی ہوئی ہیں۔آپ اس ملک اورقوم کے ساتھ مخلص ہیں کامیابیاں آپ کا مقدر بنیں گی کیونکہ لاکھوں لوگوں کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔اللہ تعالی آپ کو دوبارہ اقتدار میں لائے اور اسی طرح عوام کی بے لوث خدمت کرتے رہیں۔میجر طاہر صادق آپ کے چاہنے والے آپ کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔