مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) مسعود احمد بھٹی دوستوں کا دوست اور غریبوں کا ہمدرد انسان تھا، حلقہ پی پی 175 کی عوام آئندہ الیکشن میں مسزمسعود احمد بھٹی کو ووٹ دے کر مسعود احمدبھٹی کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں گے، مسعود احمد بھٹی غریبوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں اور ہمیشہ زندہ رہیں گے، ہم آزاد عدلیہ سے اپیل کرتے ہیں
مسعود احمد بھٹی سمیت پانچ افراد کے قاتلوں کو جلد از جلد تختہ دار پر لٹکایا جائے، ایک سال قبل حلقہ پی پی175سے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر و پنجاب بھر میں تحریک انصاف کیلئے سرگرم مسعود احمد بھٹی کو دن دہاڑے شارع عام پر قتل کر دیا گیا تھا ۔ایسے لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں، ان خیالات کا اظہار سنیئر رہنما تحریک انصاف حاجی سیف اللہ طاہر مغل مسعود احمد بھٹی کی پہلی برسی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سماجی رہنما فاروق احمد خان اور محمداکمل کھوکھر نے کہا کہ مسعود احمد بھٹی نے ساری زندگی حلقہ کی عوام کی خدمت میں گزار دی، ان کی کمی ان کے دوست اورحلقہ کی عوام ہمیشہ محسوس کریں گے ، حاجی سیف اللہ طاہر مغل نے مزید کہا کہ تحریک انصا ف دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی
خیبر پختوانخواہ میں بیرون ممالک اور افغانی شہریوں کو بے دخل کا عمل مکمل کرکے دہشتگردی کی روک تھام کو یقینی بنائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سانحہ پشاور کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لاکر عوام کو صورتحال سے آگاہ کریں دہشتگردی کو ملک سے نکال کر دم لیں گے دہشت پھیلانے اور انسانی جانوں کے قاتلوں کوکیفر کردار تک پہنچاناوقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے تحریک انصاف ہر ممکن تعاون کرے گی سانحہ پشاور نے قوم کو یکسو کردیا ہے دہشتگردی کے خلاف ٹھوس حکمت عملی پرحکومتی اقدامات کی حمائت کریں گے ۔دہشت گردی کا ناسورقومی سلامتی کیلئے خطر ناک ہے، آرمی چیف کی طرح حکمران بھی دہشت گردی کے خلاف سخت موقف اپنائیں۔