مسعود احمد بھٹی کا قتل عظیم سانحہ ہے پولیس ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنائے
Posted on January 30, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی: مسعود احمد بھٹی کا قتل عظیم سانحہ ہے پولیس ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنائے۔ تحریک انصاف کے سنیئر رہنما سمیت پانچ افراد کا دن دہاڑے قتل کھلی دہشت گردی ہے۔ واقع کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
ان خیالات کا اظہار سنیئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف قصور حاجی سیف اللہ طاہر مغل ، بانی رہنما تحریک انصاف قصور سرور خان میئو، بھائی ندیم اختر، عمر حیات خاں نے مسعو د احمد بھٹی کے ورثہ سے اظہار تعزیتی کرنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسعود احمد بھٹی حلقہ پی پی 175 کا قد آور سیاستدان تھا پنجاب پولیس کی طرف سے دن دہاڑے پانچ افراد کے قاتلوں کو تا حال گرفتار نہ کرنا اس بات کا ثبوت ہے انہیں تحریک انصاف کے رہنما ہونے کی سزا دی جا رہی ہے۔
اگر جلد از جلد ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا تو تحریک انصاف قصور اور لاہور کی قیادت فیروز پور روڈ کو بلاک کرکے ملزمان کی گرفتار تک اپنا احتجاج جاری رکھے گی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com