مسعود احمد بھٹی کے قتل میں استعمال ہونے والی مزید تین کلاشنکوفیں و M16 رائفل بر آمد

مصطفی آباد/للیانی: مسعود احمد بھٹی کے قتل میں استعمال ہونے والی مزید تین کلاشنکوفیں و M16رائفل بر آمد، تفصیلات کے مطابق مسعود احمد بھٹی کے قتل میں نامزد ملزمان نے دوران تفتیش بتایا کہ مسعود احمد بھٹی کے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ ہمارے گھروں میں موجود جستی پیٹیوں میں پڑا ہوا ہے۔

ملزمان کی از خود نشاندہی پرانسپکٹر میاں فرید نے نواحی گائوں دفتوہ سے ملزم صبح صادق عرف صوبے خاں سےM16رائفل، پانڈوکی کے رہائشی ملزم عبدالحمید عرف حمیدکی نشاندہی پر دفتوہ میں موجود حمد ریاض کے گھر سے کلاشنکوف، ملزم رشید عرف شیدو سے کلاشنکوف اور ملزم محمد ارشد عرف بلی کے قبضہ سے کلاشنکوف بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔