مسعود احمد بھٹی کے قتل سے ہزاروں غریب بے سہار ہو گئے ہیں۔ فاروق احمد
Posted on January 17, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیان : مسعود احمد بھٹی کے قتل سے ہزاروں غریب بے سہار ہو گئے ہیں۔ مسعود احمد بھٹی غریب کا ہمدرد اور ہزاروں خاندانوں کا سہارا تھے۔ ان خیالات کا اظہار معروف سماجی رہنما فاروق احمد خان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ رہنما تحریک انصاف مسعود احمد بھٹی کے قتل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
مسعود احمد بھٹی ایک عوام دوست اور غریب کا ہمدرد اور بے سہاروں کا سہار اتھا ان کی وفات سے حلقہ میں ایک بہت بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے جو کبھی پورا نہیں ہو سکے گا۔ ہم واقع کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com