عثمان بھٹی، محمود بھٹی و فاروق بھٹی کا مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب

مصطفی آباد/للیانی: ہفتہ 1 فروری تک مسعود احمد بھٹی سمیت پانچ افراد کے قاتل گرفتار نہ کئے گئے تو احتجاجاََ فیروز پور روڈ کو بلاک کر دیں گے، 18 روز گرزنے کے باوجود انتظامیہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے کچھ نہیں کر سکی۔ انتظامیہ ہمارے صبر کا امتحان نہ لے اور ہفتہ 1فروری سے قبل ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائے۔ ان خیالات کا اظہار ورثہ مسعود احمد بھٹی عثمان بھٹی، محمود بھٹی و فاروق بھٹی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 11جنوری کو ن دہاڑے فیروز پور روڈ کر رہنما تحریک انصاف مسعود احمد بھٹی سمیت پانچ افراد کو انتہائی بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا 18روز گرزنے کے باوجود پولیس کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی۔انتظامیہ مسعود احمد بھٹی سمیت پانچ افراد کے قتل میں ملوث ملزمان کو ہفتہ 1فروری تک گرفتار کرے بصورت دیگر ہم فیروز پور روڈ کو بلاک کر دیں اور ملزمان کی گرفتاری تک روڈ بلاک رکھیں گے۔