فیصل آباد (جیوڈیسک) ناقص منصوبہ بندی کے تحت کروائے جانے والے ترقیاتی کاموں نے مین بازار مسعود آباد کے مکینوں کو دربدر کر ڈالا۔ علاقہ میں سڑک کی تعمیر شروع ہوئی تو ٹھیکیدار نے گھروں کے ساتھ ساتھ برساتی نالوں کیلئے کئی کئی فٹ کھدائی کر کے اسے چھوڑ دیا
جس میں بارشوں کا پانی اکٹھا ہونے سے سڑک کے اطراف میں موجود گھروں کی بنیادیں ہل گئیں اور عمارتوں میں دراڑیں پڑنے کے ساتھ ساتھ کئی ایک مکان خطرناک حد تک ٹیڑھے ہو گئے۔ ان گھروں کے مکینوں نے جیک لگا کر عمارتوں کو گرنے سے بچانے کی سعی تو کی لیکن سرکاری طور پر ان گھروں اور مکینوں کی حفاظت کے لئے کوئی انتظام نہیں کیا جاسکا اور نہ ہی ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کی گئی۔ علاقہ مکینوں نے ڈی سی او نورالامین مینگل سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔