وسیع تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے خلاف ہیں، بشارالاسد

Bashar Al Assad

Bashar Al Assad

دمشق (جیوڈیسک) شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ وہ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے خلاف ہیں، خواہ وہ کیمیائی ہوں یا نیوکلیئر، ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھاکہ شام کی صورتحال مذہب کی جنگ نہیں، بشار الاسد کا کہناتھا کہ اسرائیل نے شام کی زمین پر قبضہ کررکھا ہے اور اس کے پاس بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار بھی ہیں۔

انٹرویو کے دوران جب بشار الاسد سے پوچھا گیا کہ وہ دنیا میں سب سے بڑے کیمیائی ہتھیار رکھنے والوں میں شامل ہیں تو بشار الاسد کا کہنا تھاکہ یہ ایک ملٹری ایشو ہے۔ شام کی صورتحال سے متعلق سوال پر بشارا لاسد نے کہاکہ یہ مذہبی جنگ نہیں۔

لیکن القاعدہ ہمیشہ اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لیے اسے مذہب کا نام دیتی ہے۔ روس اور ایران کی سپورٹ کے سوال پر بشارالاسد نے کہاکہ بیرونی سپورٹ کبھی بھی اندرونی سپورٹ کا نعم البدل نہیں ہو سکتی۔