جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ تحت اجتماعی قربانی کی جائے گی

Sacrifice

Sacrifice

کراچی : معروف دینی ادارے جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ ٹاؤن کے تحت اجتماعی قربانی کی جائے گی ، شہر بھر میں قربانی کے مسائل سے آگاہی کیلئے جید مفتیان کی زیر نگرانی شہر کے مختلف علاقوں میں میں مراکز قائم کردیئے گئے ہیں۔

گائے کا فی حصہ 8000 روپے جبکہ فی بکرہ 13000 سے15000 تک مقرر کیاگیا،بیرون ممالک میں رہائیش پزیر پاکستانیوں کیلئے آن لائن قربانی کی سہولت کا بھی فراہم کی جائے گی ۔ جامعہ بنوریہ عالمیہ کے ترجمان کے مطابق ہر سال جامعہ بنویریہ عالمیہ میں اجتماعی قربانی کا انتظام کیاجاتاہے۔

اس سلسلے میں اس سال بھی تیاریاں کی جارہی ہیں جس کے لیے جانور خریدے جارہے ہیں امسال 1300سے زائد جانوروں کی قربانی کی جائے گی ۔اس سلسلے میں شہر کے مختلف مقامات پر مراکز قائم کردیئے گئے ہیں جو عوام الناس کو قربانی کے مسائل سے آگہی فراہم کریں گے اجتماعی قربانی میں حصہ لینے قربانی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی معلومات لینے والے حضرات درجہ ذیل مراکز پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

-1-جامعہ بنوریہ عالمیہ نزدسائٹ پولیس سٹیشن ،-2جامع مسجد سبحان اللہ تاشقند کالونی مسان روڈ ،-3جامع مسجد نور جوبلی ،-4جامع مسجدالصفا شریف آباد بلاک 1 فیڈرل بی ایریا ،-5جامع مسجد غزالی حسن اسکوائر گلشن اقبال G-9،6 ۔احمد کمفرٹس بلاک 17، گلستان جوہر نزد جوہر چورنگی.،-7جامع مسجد اقصی نعمان کمپلیکس حسن اسکوائر گلشن-

8بنوریہ ویلفیئر ٹرسٹ نزد الغنی کیٹرنگ بلاک F نارتھ ناظم آباد-9النشیط گرامر اسکول SC-14 بلاک H نارتھ ناظم آباد پیر بخش ،-10جامع مسجد رحمانیہ بلاک C نارتھ ناظم آباد مولانا محمد عارف اور بھائی ندیم،-11جامع مسجد طیبہ میڑووِل بلاک 3 مولانا شفیق الرحمن،-12مدرسہ و مسجد عثمانیہ بلاک M نارتھ ناظم آباد مولانا بشیر نقشبندی ،-13جامعہ مسجد طیبہ گلشن اقبال بلاک 10 نزد عثمانیہ اسکول سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں مراکز قائم کردیئے گئے ہیں۔

جبکہ اس کے علاوہ مزید کسی بھی قسم کی معلومات کیلئے 021-2560400 اور 021-32560300 پر رابطہ کیاجاسکتاہے ۔علاوہ آن لائن قربانی والے حضرات جامعہ بنوریہ عالمیہ کی ویب سائٹ پر جاکر فارم حاصل کرکے سب میٹ کرسکتے ہیں۔