عوام حکمرانوں کے فریب کو پہچان چکے ہیں اور وہ ان کی باتوں میں نہیں آئیں گے۔ سعدیہ سہیل رانا

PTI

PTI

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ عوام حکمرانوں کے فریب کو پہچان چکے ہیں اور وہ ان کی باتوں میں نہیں آئیں گے۔ بیک ڈور بات چیت کا کہہ کر حکومت عوام کو گمراہ کرنا چاہتی ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف 14 اگست کے آزادی مارچ کی بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے کارکن پر جوش ہیں دنیا کی کوئی طاقت ان کا رستہ نہیں روک سکتی حکمرانوں کو ایک ایک ظلم کا حساب دینا ہو گا۔

حکمران اسلام آباد کو فوج کے حوالے کر کے سیاست دانوں کو نہیں بالکہ حکومت کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں اسلام آباد کو فوج کے حوالے کرنا مسلم لیگ کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے حکومت اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے اور عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تمام تر توانائیں اوچھے ہتھکنڈوں پر لگا رہی ہے انہوں نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ اور انتخابی نظام کی خرابی کے موقف پر پوری قوم اور سیاسی جماعتیں تحریک انصاف کے ساتھ ہیں اور وہ ملک میں حقیقی جمہوریت چاہتے ہیں۔