کراچی (جیوڈیسک) سینئرڈرامہ نگار انور مقصود نے کہاہے کہ پاکستانی عوام نے میرے کام کوپسند کرکے مجھے لکھنے کاحوصلہ بخشا میرا تمام فن میرے ملک اورقوم کی امانت ہے پونے چودہ اگست کی سیریزہویاآنگن ٹیڑھا جس طرح ٹی وی پرمیرے کھیلوں کوپسند کیا گیا۔
اسی اندازمیں برسوں بعد تھیٹر پر بھی پسندکیاجارہا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ پوری دنیامیں رہنے والے پاکستانی چاہتے ہیں کہ میں اپنے ان تمام تھیٹر ڈراموں کویوایس، یوکے، سعودی عرب، د بئی، سمیت مختلف مقامات پرپیش کروں اس حوالے سے میں نے اپنی ٹیم سے بات کی ہے رفتہ رفتہ ہم پوری دنیامیں ان کھیلوں کو پیش کرینگے۔