لاہور (جیوڈیسک) وحدت روڈ کرکٹ گرائونڈ لاہور میں اپنے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے مذاکراتی عمل شروع کیا، یہ عمل درست سمت میں آگے بڑھ رہا تھا لیکن اب کہا جا رہا ہے۔
کہ کچھ عناصر اس عمل کو سبوثاژ کرنا چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم واضح کریں کہ کون لوگ ایسا چاہتے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ملک میں 65 سال سے معاشی، سیاسی، مالی، معاشرتی دہشتگردی نے پنجے گاڑ رکھے ہیں۔
اب سیاست کا نہیں، خدمت کا وقت ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ کرپٹ مافیا کے خلاف جہاد میں ان کا ساتھ دیں۔ استقبالیہ میں امیر جماعت اسلامی کو ان کی آمد پر پنجاب کی روایتی پگڑی بھی پہنائی گئی۔ اس موقع پر لیاقت بلوچ اور فرید پراچہ سمیت جماعت کے دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔