عوام حکمرانوں کے حق حکمرانی کے تمام راستے بند کر دیں گے۔ خالد عمران

PTI

PTI

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور لیبر ونگ پاکستان کے صدر زبیر خان نے کہا ہے کہ 11 مئی عوامی مینڈیٹ کی توہین اور جمہویرت کا مذاق بنانے والے کو بے نقاب کرنے کا دن ہو گا۔ انتخابی نظام میں اصلاحات اور شفاف انتخابات کا مطالبہ نہ صرف ہمارا ئینی حق ہے بلکہ پور ی قوم کی آواز بھی ہے۔ ہمیں ہمارے حق سے محروم کرنے یا ہمارا راستہ روکنے کی کوشش کی گئی تو ہم حکمرانوں کے حق ِ حکمرانی کے تمام راستے بند کر دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انصاف ہائوس میں لیبر ونگ کراچی کے عہدیداروں اور کارکنوں کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس سے مرکزی سیکریٹری اطلاعات خالد عمران، بسم اللہ خان ، اجمل مغل، محمد رفیق خان، شاہنواز صدیق، محمد حسین شیخ، رشیدہ خان، حنا سحر، اسماء رضوی، فائرہ عبد اللہ اور دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔ زبیر خان نے مزید کہا کہ ہم پہ جمہوریت کو ڈی ریل کرنے یا انتشار پھیلانے کا الزام عائد کرنے والے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں۔ جنہوں نے گزشتہ دور میں حکومت میں ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ کے نام پر پنجاب بھر میں اودھم مچائے رکھا، ایم آرڈی یا اے آر ڈی کے پلیٹ فارموں سے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریکیں چلانے والے یہ بتانا پسند کریں گے کہ وہ ملک میں انتشار پھیلا رہے تھے یا جمہوریت کے احیاء کے لئے جدوجہد کر رہے تھے۔ آج جب حقیقی معنوں میں جمہوریت پر شب خون مار کر عوامی مینڈیٹ کو چرالیا گیا۔

19وزارتوں اور 51اداروں پر اپنے خاندان اور ملازمین اور وفاداروں کی فوج کو مسلط کر کے جمہوری اقدار کا کھلم کھلا مذاق اڑایا جا رہا ہے تو کیا اس کے خلاف احتجاج آواز بلند کرنا، انتشار پھیلانا ہے یا قومی خدمت اور اپنے حلف سے وفاداری کا اظہار ہے۔ انہوںنے کہا کہ ملک کے کروڑوں محنت کش اور مزدور لیبر ونگ کے پلیٹ فارم سے تحریک انصاف کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ 11مئی کو چیئر مین عمران خان جو بھی لائحہ عمل طے کریں گے اور جس بھی ایجنڈے کا اعلان کریں گے لیبر ونگ کے عہدیداروں و کارکنوں سمیت ہر مزدور و محنت کش اس ایجنڈے کی تکمیل میں ہراول دستے کا کردار ادا کریں گے۔