مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ماسٹر محمد اقبال انصاری کی کمی ہمیشہ محسوس کریں گے، ان کی سکول کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں، سنیئر ٹیچر محمد اقبال انصاری کی ریٹائرمنٹ پر منعقدہ تقریب سے ٹیچرز کے خطابات، تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول مصطفی آباد کے سنیئر ٹیچر ماسٹر محمد اقبال انصاری کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے الوداعی تقریب مقامی شادی ہال میں منعقد ہوئی، اجلاس میں ٹیچرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی، پرنسپل ڈاکٹر محمد طاہر ادریس ، ماسٹر نعمت علی ودیگر نے کہا کہ محمد اقبال انصاری نے بطور ٹیچر تعلیمی، سماجی، علمی، تدریسی ودیگر معاملات میں قابل تحسین خدمات انجام دی ہیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان کی کمی ہمیشہ محسوس کریں گے اور ضرورت پڑنے پر ان کی رہنمائی لیتے رہیں گے، انہوں نے سکولوں پر قبضہ کی کوشش کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا اور قبضہ مافیا کے مقاصد کو ناکام بنایا، محمد اقبال انصاری نے کہا کہ میں نے اپنے دور میں اساتذہ کے بھر پور تعاون سے بہترین رزلٹ پیش کیا ، سکول کو اپ گریڈ کروایا، ان کے ساتھ گزرا وقت میری زندگی کا قیمتی سرمایہ ہے، میں اپنے ان دوستوں کو ہمیشہ یاد رکھوں گا، تقریب میں ٹیچرز کے علاوہ صحافیوں نے بھی شرکت کی۔