کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) آقا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد انبیاء کی سنت ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تشریف آوری سے تمام اندھیرے چھٹ گئے، اور اندھیروں میں اجالا ہوا ،تحریک مہناج القرآن علامہ طاہر القادری سچے عاشق رسول ہیں جنہوں نے پوری دنیا میں حضور کے میلاد کو عام کیا۔
ان خیالات کا اظہار تحریک مہناج القرآن کے ڈویژن صدر قمر عباس دھول ضلی صدر محمد نواز قادری، سید ثناہ اللٰٰہ شاہ گیلانی، غلام شبیر قادری نے مشعل بردار جلوس سے عطاء الرحٰمن چوک میں خطاب کرتے ہوئے کیا دور جہالت میں انسان انسانیت سے واقف نہ تھا ۔انسان انسان کا دشمن بن چکا تھا، بچی کو پیدا ہوتے ہی دفن کر دیا جاتا تھا ،چور لیٹروں اور ظلم وجب رکا نظام تھا،اس وقت جب انسانیت سسک رہی تھی تو رب کریم نے دکھی انسانیت پر احسان کیا اور ہمارے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بھیج کر اپنی نعمت کا ظہور کیا ،ساری نعمتیں اللّہ تعالٰی نے پیدا کیں،ہر نعمت صدقہ مصطفٰی ہے۔
اللہ تعالی نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا۔ ظلم کے بت پاش پاش کر دیے اور ایس پرامن معاشرہ دیا نفرتوں کو محبت میں بدل ڈالااور ایک لڑی میں پرو دیا،اس موقع پر تحصیل صدر ڈاکٹر محمودالحسن سٹی صدر شاہد محمود گجر،صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ،شیخ محمد امین ،AGL کے صدر ملک ارشد بھمب چئیرمین یونین کونسل،ایاز خان نیازی،جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا دربار شریف حضرت لعل عیسنپر اختتام پزیر ہوا،جہاں پر لنگر تقسیم کیا گیا۔