ماسٹر نبی احمد کی بیوی نور محمد پٹواری کی والدہ انتقال کر گئی

مصطفی آباد/للیانی : ماسٹر نبی احمد کی بیوی نور محمد پٹواری کی والدہ انتقال کر گئی۔ سرہالی کلاں کے معروف سماجی رہنما رانا نواز انتقال کر گئے۔ ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک، سیاسی و سماجی جاعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی طرف سے اظہار افسوس۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں کھارا ٹبہ کے رہائشی سنیئر سکول ٹیچر نبی احمد و نور محمد پٹواری کی والدہ گزشتہ روز انتقال کر گئی۔ جبکہ سرہالی کلاں کا رہائشی معروف سماجی رہنما رانا نواز بھی انتقال کر گیا، جنہیں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مرحوم کی مغفرت پر صدریونین آف جرنلسٹ محمد عمران سلفی، شاہد عمر، رہنما مسلم لیگ ن سعید احمد بھٹی، طارق سعید، ملک خرم نصراللہ خاں، محمد شاہد مغل ، حافظ طاہر اقبال، امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل کھارا بھائی ندیم اختر ، اصغر علی شہزاد، میاں شفیق احمد، منیر احمد بھٹی، الیاس ملک، عبدالقیوم، محمد جمیل سندھو، ارشد علی شامی، زبیر بھٹی،احسان اللہ خان ودیگرسیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندو ں اور صحافیوں کی بڑی تعدادگہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی۔