مستونگ (جیوڈیسک) مستونگ کے علاقے درین گڑھ کے مقام پر لیویز فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں لیویز کے چار اہلکار جاں بحق جبکہ اور دس اہلکار وں اور ایک غیر ملکی سیاح سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔
لیویز ذرائع مطابق لیویز اہلکار وں کی دو گاڑیاں ایران کے راستے پاکستان آنے والے ایک غیر ملکی سیاح کو اسکارٹ کررہی تھی کہ مستونگ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں غیر ملکی سیاح زخمی ہو گیا۔
لیویز نے جوابی فائرنگ کی تا ہم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں چار اہلکار جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی سیاح سمیت اہلکاروں کو مستونگ اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں غیر ملکی سیاح کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں لیویز فورس اور ایف سی کی اضافی نفری طلب کرلی گئی ہے۔