مستونگ (جیوڈیسک) نامعلوم افراد نے بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی پر حملہ کرکے 2 اہلکاروں کو جاں بحق کردیا۔ بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار معمول کے مطابق کے ضلع مستونگ کے دور دراز پہاڑی علاقے اسپلنجی میں گشت کر رہے تھے۔
کہ نامعلوم افراد خودکار ہتھیاروں سے گاڑی پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔ لیویز حکام نے واقعے کے نتیجے میں 2 اہلکاروں کے جاں بحق اور 8 کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔
لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ واقعے کے بعد لیویز اور بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکاروں کی بھاری نفری علاقے میں سرچ آپریشن کررہی ہے۔