مستونگ (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت سے بیس کلو گرام وزنی بم برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا گیا۔ لیویز فورس کے مطابق دشت کے علاقے تیرہ میں کوئٹہ سبی قومی شاہراہ پر نامعلوم افراد نے پانی کے ڈبے میں بیس کلو وزنی بم نصب کر رکھا گیا تھا۔
اطلاع ملنے پر لیویز اہلکاروں نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا اور انہوں نے پہنچ کر پانی کے ڈبے میں نصب کیا گیا بم ناکارہ بنا دیا۔ اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔