مستونگ (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد نے مسافروں کو اتار کر کوچ کو آگ لگا دی۔لیویز ذرائع کے مطابق مسافر کوچ کوئٹہ سے دالبندین جارہی تھے۔
مستونگ کے علاقے درینگڑ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے کوچ کو روکا اور تمام مسافروں کو اتار کر کوچ کو آگ لگا دی اور فرار ہوگئے، تاہم اس واقعہ میں کوئی جانی نہیں ہوا، کوچ کو آگ لگانے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔